نئی دہلی(یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو رام نومی اور ہنومان جینتی کے موقع پر ہونے والے پرتشدد واقعات کی عدالتی جانچ کی مانگ کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا۔جسٹس ایل۔ ناگیشور را کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے ایڈوکیٹ وشال تیواری کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے ۔سپریم کورٹ نے کہاکہ آپ سابق جج سے تفتیش کرانا چاہتے ہیں۔ مجھے معاف کر دو! کوئی خالی نہیں بیٹھا ہے ۔مسٹر تیواری نے ایک ریٹائرڈ جج یا سابق چیف جسٹس کی صدارت میں رام نومی اور ہنومان جینتی کے موقع پر قومی راجدھانی دہلی سمیت کئی ریاستوں میں مبینہ فرقہ وارانہ تشدد کی عدالتی تحقیقات کی اپیل کی تھی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تفتیش یکطرفہ ہو رہی ہے ۔ سپریم کورٹ تفصیلی انکوائری کی ہدایت دے ۔سپریم کورٹ نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس طریقے کی عرضی ہے ؟ یہ قابل غور نہیں ہے ۔
رام نومی-ہنومان جینتی پر ہوئے تشدد کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ مسترد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS