یوپی:غیرقانونی طور سے چل رہے آٹو،ٹیکسی پر ہوگئی کاروائی

0

لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش حکومت نے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور سے چلنے والے ٹیکسی، بس ،آٹو ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے خصوصی مہم کاآغاز کیا ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے غیر قانونی آٹو، ٹیکسی اور بسوں کو روکنے کے لئے 30اپریل تک یہ مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی پولیس کمشنر و سبھی اضلاع کے ایس ایس پی سے مہم کے نتائج کی تفصیلی رپورٹ حکومت کو دستیاب کرانے کو بھی کہا ہے۔
اڈیشنل چیف سکریٹری اونیش کمار اوستھی کی جانب سے ہفتہ کو جاری آرڈر میں غیر قانونی ٹیکسی، آٹو و بس اسٹینڈ کی روک تھام کے لئے ایک ہفتے کی خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مہم کے نتائج کا حکومت کی جانب سے جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اس کے لئے سبھی اضلاع کے ایس ایس پی اور پولیس کمشنر سے کہا گیا ہے کہ وہ 30اپریل تک اس مہم کے نتائج کی تفصیلی رپورٹ حکومت کو دسیاب کرائیں۔
رپورٹ کے ساتھ ایس ایس پی سے ایک تصدیق نامہ بھی طلب کیا گیا ہے جس میں یہ تصدیق کی گئی ہو کہ کسی ضلع میں کوئی بھی غیر قانونی ٹیکسی، آٹو یا بس اسٹینڈکام نہیں کررہا ہے۔ ایک ہفتے تک چلنے والی اس خصوصی مہم میں غیر قانونی طور سے بس، آٹو اور ٹیکسی چلانے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔ حکومت نے یہ پہل شہری علاقوں میں غیر منقطع اور بہتر ٹرانسپورٹ نظام کو بحال کرنے کے مقصد سے کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS