پاکستان میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ استعفے پر ہنگامہ

0

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اپنے استعفی میں گورنر کے بجائے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرنے کے تناظر میں تکنیکی عمل پر ایک بار پھر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ بدھ کو شائع ہونے والی ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے گورنر عمر چیمہ نے سابق وزیراعلیٰ کے استعفیٰ پر ایڈووکیٹ جنرل سے قانونی مشورہ طلب مانگا ہے کہ کیا قانون کے تحت بزدار کا استعفیٰ منظور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے علم میں آیا ہے کہ استعفے میں آئینی طریقہ کار کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
مسٹر چیمہ نے استعفیٰ کی قانونی حیثیت اور قانونی نظرثانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر بزدار نے اپنے استعفیٰ میں گورنر کے بجائے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے بھی اس میں طریقہ کار کی خرابی کا دعویٰ کیا ہے۔
خیال ر ہے کہ بزدار نے 28 مارچ کو حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمان کی جانب سے خان کے خلاف محاذ کھولنے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS