نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے مدنظر ایک بار پھر ماسک لگانا لازمی کر دیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پانچ سو روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ماسک پہننا لازمی قرار دینے کا فیصلہ بدھ کو دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی میٹنگ میں کیا گیا جس کے تحت ماسک نہ لگانے والوں کو پانچ سو روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ ڈی ڈی ایم اے نے میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ اسکول بند نہیں ہوں گے بلکہ ایک نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ سسٹم (اے او پی) کے تحت کام کریں گے۔ اس کے ساتھ سماجی دوری اور اسپتال کی تیاریوں پر بھی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح بازاروں میں بڑھتی ہوئی بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی کچھ اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حکومت جلد ہی ماسک کو لازمی قرار دینے کا باضابطہ حکم جاری کرے گی۔ عہدیداروں سے سماجی اجتماعی پروگراموں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ جانچ میں تیزی لانے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 632 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں جبکہ انفیکشن کی شرح 4.42 فیصد رہی۔
ماسک لگانا لازمی، نہ لگانے پر پانچ سو روپے جرمانہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS