کسانوں کی آمدنی 50 فیصدکم ہوگئی:راکیش ٹکیت

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ ٹکیت نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کی بات کرتی تھی، لیکن 2022 میں زراعت میں استعمال ہونے والی کھادوں کی قیمتوں میں اضافہ سے کسانوں کی آمدنی آدھی رہ جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مرکزی حکومت کو کسانوں کےلئے تیل اور کھاد کی مہنگائی کو روکنے کےلئے فوری اقدامات کرنے کا مشورہ دیا۔انھوں نے ٹویٹ کیا کہ2022میں کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کی بات کی گئی تھی، لیکن کسانوں کی اس سال آمدنی 50 تک آئے گی۔ فیصد کے حساب سے کھاد کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ مرکز کو چاہئے کہ وہ کسانوں کی خاطر تیل، کھاد اور دیگر مصنوعات کی مہنگائی کو روکنے کےلئے فوری اقدامات کرے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS