عمران کے خلاف سازش سے امریکہ نے پھرکیا انکار

0

واشنگٹن/اسلام آباد(یواین آئی) :امریکی حکومت نے جمعہ کو پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانے کے الزامات کو ایک بار پھر خارج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے پر پاکستانی فوج کے ترجمان کے بیان سے متفق ہیں۔جیو نیوز کے مطابق ایک دن پہلے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائرکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پچھلے مہینے قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کی میٹنگ کے بعد جاری بیان میں سازش لفظ استعمال نہیں ہوا تھا۔فوج کے ترجمان نے کہا کہ وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ میٹنگ میں کیا بات چیت ہوئی تھی،لیکن سازش لفظ کا استعمال نہیں ہوا تھا۔واضح رہے کہ پچھلے مہینے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ امریکی حکومت انہیں اقتدار ہٹانے کے لئے اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کررہی ہے ۔پچھلے ہفتے عدم اعتماد کی تحریک کی ووٹنگ میں ہارنے والے مسٹر خان نے 27 مارچ کے عوامی جلسے میں بھی ایک ‘دھمکی بھرے خط’کو لہراتے ہوئے کہاتھا کہ امریکہ حکومت نے ان کی حکومت کو دھمکی دی ہے اور اپوزیشن اقتدار پلٹنے کی غیر ملکی سازش میں شامل ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا: ‘‘اس معاملے پر ہمارا پیغام واضح اور مستقل ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ ہم انسانی حقوق کے احترام سمیت آئینی اور جمہوری اقدار کی پرامن بحالی کی حمایت کرتے ہیں۔ہم پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی ایک سیاسی پارٹی کو دوسری پر ترجیح نہیں دیتے ۔ ہم قانون کی حکمرانی اور انصاف جیسے اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔‘
مسٹر پرائس نے کہا کہ وہ پریس کانفرنس میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے اس بیان سے متفق ہیں جس میں انہوں نے غیر ملکی سازش کی تردید کی تھی۔
مسٹر شہباز شریف نے پیر کو پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے مسٹر شریف وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے ۔ شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے ، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا، “امریکہ نو منتخب پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دیتا ہے اور ہم حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS