عمران خان کی اپیل پر پی ٹی آئی کارکنا ن کا ملک گیراحتجاج

0

اسلام آباد(ایجنسیاں) : قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم کی حمایت میں ملک گیر مظاہرے ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنی سبکدوشی کے بعد ہی ’غیر ملکی سازش‘کے خلاف’آزادی کی جدوجہد‘شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا۔انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ’پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بن گیا لیکن حکومت کی تبدیلی کی غیر ملکی سازش کے خلاف آزادی کی جدوجہد آج پھر سے شروع ہو رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ’یہ ہمیشہ ملک کے لوگ ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS