فوکیٹ (تھائی لینڈ) (یو این آئی) : ہندوستانی مکے بازوں گووند ساہنی، اننت چوپڈے اور سمت سانگوان کے ہفتہ کو یہاں سونے کا تمغہ جیتنے کے ساتھ ہندوستان نے کل 10 تمغوں کے ساتھ اپنی 2022 تھائی لینڈ اوپن بین الاقوامی مکے بازی ٹورنامنٹ مہم ختم کی۔ تینوں باکسروں نے تھائی لینڈ کے اپنے اپنے حریفوں کے خلاف بڑی بڑی جیت درج کی، جبکہ چار دیگر ہندوستانی مکے بازوں مونیکا(48 گروام)، امیت پنگھال (52 کلوگرام)، وریندر سنگھ(60 کلوگرام) اور آشیش کمار(81 کلوگرام) نے فائنل میں شکست کے بعد چاندی کا تمغہ جیتا۔اس کے علاوہ منیشا (57 کلوگرام)، پوجا (69 کلوگرام) اور بھاگیہ بتی کچاری (75 کلوگرام) نے سیمی فائنل میں ہارنے کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ اس طرح 15 رکنی ہندوستانی دستے نے مقابلے میں 10 تمغے جیت کر اپنے پچھلے ایڈیشن کے آٹھ تمغوں (ایک طلائی، چار چاندی اور تین کانسے ) کے ریکارڈ کو بہتر کیا۔ گووند نے مردوں کے 48 کلوگرام مقابلے میں تھائی لینڈ کے ناتھافون تھومچاروین پر 5-0 کی یکطرفہ جیت کے ساتھ ملک کو پہلا طلائی تمغہ دلایا۔ دوسری طرف چوپڈے اور سمت نے بھی متاثر کن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور متفقہ فیصلوں سے برابری کے فرق سے جیت حاصل کی۔ چوپڈے نے مردوں کے 54 کلوگرام کے فائنل میں ریتھیامون سینگساوانگ کو شکست دی، جبکہ سمت نے مردوں کے 75 کلوگرام زمرے میں پیتاپت یسنگنون کو شکست دی۔اس درمیان 2020 ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے بعد پہلا بین الاقوامی ٹورنمانٹ کھیلتے ہوئے پنگھال اوردفاعی چیمپئن آشیش کوشکست کا سامناکرناپڑا۔ 2019 عالمی چیمپئن شپ کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے پنگھال نے فلپائن کے روزین لاڈن کے خلاف مردوں کے 52 کلوگرام کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پوری جان لگادی، لیکن انہیں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ آشیش مردوں کے 81 کلوگرام فائنل میں قازقستان کے نوربیک اورالبے سے 0-5 کے بڑے فرق سے ہارگئے ۔
گووند، اننت اور سمت کے طلائی تمغوں سے ہندوستان نے 10 تمغوں کے ساتھ مہم ختم کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS