سست اوور ریٹ کیلئے پنت پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ

0

ممبئی (یو این آئی) : دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت پر 7 اپریل کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف 2022 آئی پی ایل کے 15ویں میچ میں سلو اوور ریٹ کے لئے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔آئی پی ایل کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، “چونکہ یہ آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کے تحت سلو اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق سیزن کا ٹیم کا پہلا جرم تھا، اس لیے دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔”قابل ذکر ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کی 52 گیندوں پر 80 رن کی طوفانی اننگ کی بدولت لکھنؤ نے اس میچ میں دہلی کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS