حالیہ حملوں میں ملوث جنگجووں کی شناخت ہو چکی ہے

0

سری نگر: (یو این آئی) انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بدھ کے روز کہا کہ ضلع پلوامہ میں غیر مقامی باشندوں پر ہوئے حملوں میں ملوث جنگجووں کی شناخت ہو چکی ہے اور بہت جلد اُنہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے چار ماہ کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 66 جنگجو مارے گئے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ ضلع پلوامہ میں غیر مقامی شہریوں اور شوپیاں میں کشمیری پنڈت پر حملے کے بعد حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے رات کا گشت تیز کیا ہے تاکہ جنگجووں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ پلوامہ ضلع میں غیر مقامی شہریوں پر حملوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کی شناخت ہو چکی ہے اور بہت جلد اُنہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔
اُن کے مطابق جن علاقوں میں کشمیری پنڈت اور غیر مقامی شہری رہائش پذیر ہیں وہاں پر رات کا گشت تیز کیا گیا ہے اور ان علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS