ممبئی (یواین آئی) :تیز گیند باز امیش یادو (23رنز پر 4وکٹ) کی خطرناک گیند بازی اور آندرے رسیل (ناٹ آؤٹ70) کی طوفانی اننگز سے کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے پنجاب کنگز کو جمعہ کو آئی پی ایل مقابلے میں 33 گیند باقی رہتے ہوئے چھ وکٹ سے ہرا دیا۔کولکاتہ نے تین میچوں میں اپنی دوسری جیت درج کی اور ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی۔پنجاب نے بھانوکا راج پکشے (31) اور کیگیسو رباڈا (25) کی زبردست اننگز کی بدولت خراب حالات میں ہونے کے باوجود 18.2 اوور میں 137 رنز کا زبردست اسکور بنایا جبکہ کولکاتہ نے رسیل کی طوفانی اننگز سے میچ کو جلد نمٹا دیا۔کولکاتہ نے 14.3 اوور میں چار وکٹ پر 141 رنز بناکر جیت اپنے نام کی۔رسیل نے صرف 31 گیندوں میں دو چوکے اورآٹھ چھکے اڑاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 70 رنزبنائے ۔سیم بلنگس 24 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔کپتان شیرئس ایئر نے 26 رنز بنائے ۔کولکاتہ نے اپنا چوتھا وکٹ 51 کے اسکور پر گنوایا لیکن اس کے بعد رسیل اور بلنگس نے پانچویں وکٹ کے لئے 90 رنز کا زبردست میچ جیت کی شراکت داری کی۔
ٹاس ہار کرپہلے بلے بازی کرنے اتری پنجاب کی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں ملی۔دو کے اسکور پر کپتان مینک اگروال کے طورپر پنجاب کا پہلا وکٹ گرا۔اس کے بعد حالانکہ نئے بلے باز بھانوکا راج پکشے نے زبردست انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے محض نو گیندوں پر 31 رنز بنائے ،جس سے رن ریٹ کافی اچھی رہی۔43 اسکور پر راج پکشے کے آؤٹ ہونے کے بعد پنجاب کی اننگز دباؤ میں آگئی۔ رن ریٹ کم ہونے کے ساتھ ساتھ مسلسل فرق پر وکٹ گرتے رہے۔ ایک وقت پر بڑے اسکور کی طرف گامزن نظر آئی پنجاب چیلنجنگ اسکور تک پہنچنے کے لئے مشقت کرتی نظر آئی۔ لیام لونگ اسٹون نے جدوجہد کی،لیکن وہ لمبی اننگ نہیں کھیل پائے اور ایک چوکے او رایک چھکے کے سہارے 16 گیندوں پر 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔ مسلسل وکٹ گرنے سے پنجاب کی اننگ تھم سی گئی،لیکن پھر کیگیسو رباڈا نے آکر رخ بدل دیا۔رباڈا نے آتے ہی بے خوف طریقے سے شاٹ کھیلنے شروع کردئے ۔ ان کی چار چوکوں اور ایک چھکے والی 16 گیندوں پر 25 رن کی طوفانی اننگ نے ٹیم کو 137 کے چیلنج دینے کے قابل اسکور تک پہنچایا۔
کولکاتہ کی طرف سے تیز گیندباز امیش یادو نے زبردست گیندبازی کی طرف چار اوور میں 23 رنز پر سب سے زیادہ چار وکٹ لئے ۔ان کے علاوہ ٹی ساؤتھی نے دو،جبکہ شیوم ماوی اور آندرے رسیل نے ایک ایک وکٹ لیا۔
امیش یادو اور رسیل کے طوفان میں پنجاب ڈھیر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS