لکھنؤ ( ایس این بی ) وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اقتدار سنبھالنے کے ساتھ ہی برق رفتاری سے کام شروع کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوک کلیان سنکلپ پتر میں کئے گئے وعدے کو پہلے دن سے ہی وفا کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کر دی ہے۔ اسی سلسلہ میں وزیر اعلیٰ نے مشن روزگار اور تیز رفتار سے آگے بڑھانے کے سلسلہ میں پردیس کے سبھی سروس سلیکشن بورڈوں کے صدور کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں طے کیا گیا کہ یوگی-2.0 حکومت کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر 10 ہزار نوجوانوں کو ملازمت دی جائے گی۔ اس کے لئے سبھی بورڈ کو نشانہ طے کرکے کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے سبھی سروس سلیکشن بورڈ کے صدور کے ساتھ میٹنگ میں بھرتی کے عمل کو تیز کرنے، زیر التوا معاملات کا تصفیہ اور نئی بھرتیوں کا عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت دی۔ میٹنگ میں حکومت نے 100 دن میں 10 ہزار سرکاری نوکریاں دینے کا نشانہ مقرر کیا ہے اور سبھی بھرتیوں میں مکمل شفافیت برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سبھی بھرتیاں مقررہ وقت میں مکمل کرانے، بھرتی کا عمل طویل نہ ہو، نتائج جلد آئیں، بھرتی کے لئے ایجنسی کے انتخاب میں خصوصی احتیاط برتی جائے، سبھی بھرتی امتحانات سے قبل محکمۂ داخلہ سے کوآرڈینیشن کرنے کی ہدایت، امتحان مراکز کے تعین میں احتیاط برتی جائے، بھرتی کے عمل میں تکنیک کا مکمل استعمال کیا جائے اور امتحان میں شفافیت کے لئے مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دینے کے معاملہ میں ترجیحات کا تعین کر رہی ہے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ یوگی نے جب اپنے وزراء کے درمیان قلمدان تقسیم کیا تھا تو سبھی وزراء کو اپنے محکموں میں پہلے 100 دنوں کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے وزراء کو یہ بھی کہا ہے کہ سو دنوں، چھ ماہ اور ایک برس کی حکمت عملی کو کابینہ کے سامنے بھی پیش کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر اپنے عہدہ کا چارج لینے والے سبھی وزراء نے اپنی پہلی محکمہ جاتی میٹنگ میں حکومت کے ایجنڈے کو افسران کے ساتھ شیئر کیا اور پہلے 100 دنوں میں نتائج پر مبنی کام کرنے کی ہدایت دی۔
یوپی: 100 دن میں دی جائیں گی 10 ہزار سرکاری نوکریاں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS