لکھنؤ:(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع بلیا میں یوپی بورڈ انٹرمیڈیٹ کے انگریزی مضمون کا پرچہ افشاں ہونے کے بعد 24اضلاع میں امتحان کو فوری اثر سے منسوخ کردیا گیا۔
انگریزی مضمون کا امتحان آج دوسری شفٹ میں 2بجے سے ہونا تھا۔ انٹرمیڈیٹ انگریزی مضمون کے امتحان کو جن اضلاع میں منسوخ کیا گیا ہے ان میں بلیا، ایٹہ، باغپت، بدایوں، سیتاپور، کانپور دیہات، للت پور، چترکوٹ، پرتاپ گڑھ، گونڈہ، اعظم گڑھ، آگرہ، وارانسی، مین پوری،متھرا، علی گڑھ، غازی آباد، شاملی، شاہجہاں پور، اناؤ، جالون، مہوبہ، امبیڈکر نگر اور وارانسی شامل ہیں۔ بورڈ کے چیئرمین و ڈائرکٹر ونئے پانڈے نے بتایا کہ ضلع بلیا میں انگریزی مضموں کے 316ای ڈی اور 316ای آئی سیریز کے افشاں ہونے کے امکانات کے پیش نظر 24اضلاع میں امتحان کو منسوخ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بقیہ اضلاع میں امتحان جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا منسوخ کئے گئے اضلاع میں دوبارہ امتحان کی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پرچہ افشاں معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایس ٹی ایف کو جانچ کے احکامات دئیے ہیں۔
یوپی بورڈ: انگریزی کا پرچہ افشاں،24اضلاع میں امتحان منسوخ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS