بخار، انفیکشن، امراض قلب وجلد، بلڈ پریشراور خون کی کمی کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں پر پڑے گا اثر
نئی دہلی (ایجنسیاں) : تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور اس دوران یکم اپریل سے مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگنے والا ہے۔ دراصل یکم اپریل سے کچھ ضروری ادویات کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ نیشنل ڈرگ پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) نے ادویات کی قیمتوں میں 10.7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈرگ پرائسنگ اتھارٹی کے اس فیصلے کے بعد یکم اپریل سے ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے جس سے عام آدمی کی جیب متاثر ہو گی۔ایسی دوائیاں جو نیشنل ایسنشیل لسٹ آف میڈیسنس (این ای ایل ایم ) میں شامل ہیں ،ان کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جائے گا۔ ان میں اینٹی بائیوٹکس، سوزش کو دور کرنے والی دوائیں، ناک، کان اور گلے کی دوائیں، جراثیم کش ادویات، درد کم کرنے والی ادویات، گیس کی دوائیں اور اینٹی فنگل ادویات شامل ہیں۔ این پی پی اے نے ایک معلوماتی فہرست جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈرگ پرائس کنٹرول آرڈر 2013 کی دفعات کے مطابق مزید کارروائی کے لیے یہ تمام متعلقہ افراد کے نوٹس میں لایا جاتا ہے۔دوا ساز صنعت نے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ 10 فیصدکااضافہ کئی سالوں بعدہورہاہے ، یکم اپریل سے جب ادویات کی نئی قیمتیں جاری ہوں گی، توبخار، انفیکشن، امراض قلب، بلڈ پریشر، جلد کے امراض اور خون کی کمی کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتیں بڑھیں گی ، جس کی وجہ سے علاج کے اخراجات بھی بڑھ جائیں گے۔ پیراسیٹامول، ایزیتھرومائسن، سیپروفلوکسین ہائیڈروکلورائیڈ جیسی ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جائے گا۔ دوائوں کی قیمتوں میں اضافہ ایک طرف ہوگا تو دوسری طرف یکم اپریل سے اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی دیکھی جاسکتی ہے کیونکہ حکومت نے بجٹ میں کسٹم ڈیوٹی میں 5 سے 12.5 فیصد تک کی رعایت دی تھی۔ .
800ضروری ادویات یکم اپریل سے ہوجائیں گی مہنگی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS