نئی دہلی (ایس این بی) :پیٹرول ، ڈیزل ، رسوئی گیس ، سرسوں کا تیل ، دودھ ودیگر کھا نے پینے کی اشیاکی قیمتوں میںاضافہ کر کے لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال کرپوری طرح سے سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچایاجارہا ہے ، جس سے عوامی سطح پر زبردست پریشانیوں کا سامنا ہے اور لوگوں کے حالات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ کے قومی سیکریٹری خرم انیس عمرنے کہاکہ مرکزی سرکار کاکنٹرول ختم ہو نے کے بعدسے ہی پیٹرویم مصنوعات کی قیمتوں میں دن دبدن بڑھتی جارہی ہیں،کیو نکہ سبھی اداروں کو مختلف کمپنیوں پرٹھیکا دے دیا،البتہ اب یہ تمام خوردنی اشیاکی قیمتیں کہاں جا کر روکیں گی اسکا جواب دینے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے ،وہیں پچھلے پانچ دنوںمیںساڑھے تین روپئے پیٹرول مہنگاہو گیا ہے اورگزشتہ دنوںایل پی جی گیس ، ڈیزل سمیت تمام ضروری چیزیںبے پناہ مہنگی ہوگئی ہیں ، جس سے غریب آدمی سخت پریشانی میں مبتلا ہے۔ کا نگریسی لیڈرمحمد عدنان اشرف اور سید محمد جواد احمد رضی نے مشترکہ طور پر کہاکہ کا نگریس کے اقتدار میں کا روباری ترقی پر خاص دھیان دینے کی وجہ سے ہر آدمی خوشحال رہتا تھا اور خوردنی اشیاکی قیمتیں کنٹرول میں ہوتی تھیں،لیکن جب سے مرکز میں بی جے پی اور دہلی میں ’آپ‘کی حکومت ہے ، تبھی سے مہنگائی آسمان چھورہی ہے ،جبکہ کا نگریس کے دور میں معمولی اضافہ ہوتے ہی بی جے پی کارکنان کا نگریس کے خلاف سڑکوںپر نکل آتے تھے ، لیکن اب موجودہ حکومت کو کوئی پرواہ نہیںہے۔پیٹرول ڈیزل، رسوئی گیس کی قیمتوں میںگزشتہ دنوں اضافہ کرکے عوام کومزید مہنگائی کی مار جھیلنے کے لیے مجبور کر دیا ہے ،جبکہ حکومت کوضروریات زندگی کی اشیا کو سستی کر نے کی ضرورت ہے اور یہی موجودہ حالت کاتقاضہ بھی ہے۔سماجی خدمتگاراسرار قریشی اور حسنین اختر منصوری کا کہناتھا کہ موجودہ سرکار کی عوام مخالف پالیسیوں کے سبب شہری پریشانیوں سے دوچار ہیں ،جبکہ سرکارکوشہری خصوصی طور سے متوسط طبقہ اور غریب عوام کا خیال کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو پہلی طرح سے اپنے کنٹرول میں لیتے ہوئے مرکزی حکومت جوٹیکس وصول کررہی ہے اس کو ختم کرے، نیزصوبائی حکومتوں کو بھی اپنا ٹیکس معاف کر نے کا حکم دے ، جس سے عوام کو بڑھتی مہنگائی معمولی راحت مل سکے ، کیو نکہ پیٹرول کے دام بڑھنے سے سرسوں کا تیل قریب دوسو روپئے اور ریفائنڈ آئل 150روپئے سے اوپر بک رہا ہے،اسی طرح تمام طرح کی دالوں کے دام میں بھی بے پناہ اضافہ کر دیا ہے،وہیں پھل وسبزی کی قیمتیں بھی آسمان چھورہی ہیں، اب ایسے میں جب نوراتری شروع ہو نے جارہی ہیں ،دوسری جانب ماہ رمضان المبارک کاآغاز ہو نے جا رہاہے ،تو ایسے میں پھلوں کی ریٹ مزید مہنگے ہو نے کے آثار ہیں،جس پردھیان دینے کی ضرورت ہے۔ ماسٹر زاہد حسین نے مرکزی حکومت کے تئیں بیحد ناراضگی کے ساتھ کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو نے کااثرا ایک عام گھر کی ضروری اشیا پر پڑتا ہے اور سیدھے طور سے کہا جائے تو گھر کے کچن کاذائقہ بڑھتی مہنگائی نے خراب کر دیا ہے،لہٰذا حال فی الحال مہنگائی پر کنٹرول نہ کیا گیا تو افرا تفری مچنے کا خدشہ ہے، کیو نکہ تیل ، آٹا، دالیں ،چاول سمیت تمام چیزوں کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں ،البتہ موجودہ حکومت نے سرمایہ داروں سے سوداکر لیا ہے ،جسکے نتیجے میںغریبوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے اور اسی وجہ سے لوگ کا نگریس کی طرف دیکھنے پر مجبور ہیں۔
پٹرول ، ڈیزل ، ایل پی جی گیس اوردودھ کی قیمتوں میںآئے دن اضافہ سے عوام پریشان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS