ایمس میں جھلسنے والے مریضوں کیلئے ایمر جنسی سروسز شروع

0

نئی دہلی (ایس این بی) :آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس ) کے ’رنس اینڈ پلاسٹک سرجری بلاک‘ میں جلنے سے زخمی ہوئے مریضوں کے لئے ایمر جنسی سروسز کو دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ٹرامہ سینٹر کے عین مقابل واقع اس سینٹر کا استعمال اب تک کووڈ-19مریضوں کے علاج کے لئے ایک مستقل سینٹر بنا کر کیا جا رہا تھا ۔ ایمس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعہ جاری ایک لیٹر کے مطابق ’برنس اینڈ پلاسٹک سرجری بلاک‘ کے گرائونڈ پر ایمر جنسی سروسز 15مارچ سے مہیا ہیں اور کوئی بھی یہاں جے پی ای اے ای سی احاطہ میں چودھری جھنڈو سنگھ روڈ سے داخلہ کرسکتا ہے۔اس لیٹر کے مطابق ایمر جنسی سروسز کے لئے آٹھ جانچ بیڈ کا انتظام کیا گیا ہے ۔
افسران کے مطابق بلاک تقریباً 15,000مریضوں کو دیکھنے اور ایک سال میں 5,000مریضوں کو دیکھنے میں اہل ہے۔ایک افسر نے کہا کہ ہندوستان میں ہر ایک سال جلنے والے تقریباً 70لاکھ معاملے درج کئے جاتے ہیں اور جلنے کی وجہ سے ہر ایک 1.4لاکھ لوگوں کی جان چلی جاتی ہے ،جبکہ دیگر 2.4لاکھ مریض سنگین بیماریوں کی زد میں آجات

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS