بیوٹی پروڈکٹس کے جلد اور دماغ پر مضراثرات

0

پرکشش اور خوبصورت نظر آنے کے لیے زیادہ تر لوگ میک اپ کا سہارا لیتے ہیں۔ میک اپ ایک حد تک آپ کی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے اور جلد پر موجود کمیوں کو چھپاتا ہے۔ زیادہ تر بیوٹی پروڈکٹس نقصان دہ کیمیکل سے بنتے ہیں۔ زیادہ مقدار میں ان بیوٹی پروڈکٹس کا استعمال کرنے سے جلد کو کئی طرح کی پریشانیاں ہوسکتی ہیں۔ کچھ لوگ اپنی خوبصورتی بڑھانے اور عمر چھپانے کے لیے الگ الگ طرح کی دوائیوں کا بھی استعمال کرتے ہیں، جن کا جلد کے ساتھ ساتھ جسم کے دیگر اعضا پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ضرورت سے زیادہ بیوٹی پروڈکٹس کا استعمال کرنے سے آپ کو کیا کیا نقصان ہوسکتے ہیں۔
جلد سے متعلق پریشانیاں
الگ الگ بیوٹی پروڈکٹس جیسے فیس کریم، فیئرنیس کریم، فیس واش، ٹیلکم پاؤڈر، لپ گلوز، نیل پالش، شیمپو، کنڈیشنر، سن اسکرین، باڈی لوشن وغیرہ میں بہت زیادہ مقدار میں کیمیکل کا استعمال ہوتا ہے۔ ان سبھی پروڈکٹس کا ایک مقررہ مقدار سے زیادہ استعمال کرنے پر اس کے برے نتیجے بھی سامنے آتے ہیں۔ ان بیوٹی پروڈکٹس میں موجود کیمیکل جلد کے ساتھ ری ایکشن کرکے کئی طرح کے امراض کا سبب بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ کیمیکل والے ان بیوٹی پروڈکٹس کے زیادہ استعمال سے جلد کی نمی کھوتی جاتی ہے اور چہرے پر بڑھاپے کے آثار تیزی سے نظر آنے لگتے ہیں۔ بیکٹیریل انفیکشن، ایگزیما، جلد کا کینسر، مہاسے وغیرہ جلدی امراض کا کئی بار یہ بیوٹی پروڈکٹس بھی سبب ہوتے ہیں۔
دیگر اعضا پر اثر
جلد کے علاوہ یہ بیوٹی پروڈکٹس جسم کے دیگر اعضا کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ چہرے پر استعمال ہونے والے زیادہ تر بیوٹی پروڈکٹس کا اثر آپ کی آنکھوں، گال اور گردن پر بھی پڑتا ہے۔ اسی طرح بالوں کے لیے استعمال ہونے والے زیادہ تر بیوٹی پروڈکٹس کا اثر آپ کے سر اور دماغ کے ٹشوز پر پڑتا ہے۔ ان بیوٹی پروڈکٹس کے استعمال سے کئی بار الرجی ہوجاتی ہے اور کئی مرتبہ تو سانسوں کے بھی سنگین مرض ہوجاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ بیوٹی پروڈکٹس جسم میں کئی طرح کے ٹاکسنس پیدا کرتے ہیں جن میں مختلف طرح کے امراض کے اندیشے بڑھ جاتے ہیں۔
دماغ پر اثر
کئی بار کچھ بیوٹی پروڈکٹس کے ریزلٹ سے ہم اتنے متاثر ہوتے ہیں کہ جلد نتیجے کے لیے ان کا زیادہ استعمال کرنے لگتے ہیں۔ بالوں کے بیوٹی پروڈکٹس جیسے شیمپو، کنڈیشنر، ہیئر جیل وغیرہ کے استعمال سے سر کے ٹشوز پر اثر پڑتا ہے اور اس کی وجہ سے دماغ سے متعلق کئی طرح کے امراض کے امکان میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ سر پر ان پروڈکٹس کے زیادہ استعمال سے سردرد، بالوں کا جھڑنا، خشکی، اسکیلپ کا انفیکشن وغیرہ کئی پریشانیاں ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں میں اس کی وجہ سے تھکان اور سر بھاری لگنے جیسی پریشانیاں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔
آنکھوں پر اثر
چہرے پر استعمال ہونے والے بیوٹی پروڈکٹس کا آنکھوں اور آنکھوں کے آس پاس کی بے حد حساس جلد پر برا اثر پڑتا ہے۔ اس کی وجہ سے آنکھوں کے کئی امراض ہوسکتے ہیں۔ دیکھا گیا ہے کہ بیوٹی پروڈکٹس کے زیادہ استعمال سے کچھ لوگوںکی پلکیں بھی جھڑجاتی ہیں جس سے چہرہ بدنما نظرآنے لگتا ہے۔ کئی بار میک اپ کے استعمال سے آنکھوں میں کھجلی، جلن اور السر جیسے کئی مسائل ہوجاتے ہیں اور آنکھوں کے آس پاس کی جلد پر کالاپن آنے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی بار ان بیوٹی پروڈکٹس کے غلط استعمال سے آنکھوں کی روشنی بھی جاسکتی ہے یا متاثر ہوسکتی ہے۔
ہونٹوںکا کالاپن:عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ سگریٹ پینے سے انسان کے ہونٹ کالے ہوجاتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہونٹوں پر ضرورت سے زیادہ بیوٹی پروڈکٹس جیسے لپ اسٹک، لپ گلوز، لپ بام اور پیٹرولیم جیلی وغیرہ کے استعمال سے بھی ہونٹوں کا کالاپن ہوسکتا ہے۔ دراصل بیوٹی پروڈکٹس ہماری قدرتی خوبصورتی کو ہائی لائٹ کرنے کا ایک ذریعہ ہوتے ہیں لیکن ان بیوٹی پروڈکٹس کے زیادہ استعمال سے کچھ لوگوں کی قدرتی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے اور قدرتی رنگت بھی چھن جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS