وصولی کے معاملہ میں یٰسین ملک ودیگر 10افراد کے خلاف فرد جرم طے

0

نئی دہلی (ایس این بی)جموں وکشمیر کے دہشت گردوں کو حوالہ کے ذریعہ فنڈ مہیا کرانے کو لے کر درج رقم وصولی کے معاملہ میں عدالت نے لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے بانی حافظ محمد سعید، کشمیری علیحدگی پسند یٰسین ملک، شبیر احمد شاہ، حزب المجاہدین کے سربراہ صلاح الدین اور دیگر کے خلاف غیرقانونی سرگرمی روک تھام ایکٹ (یواے پی اے) کے تحت الزام طے کیے ہیں۔ پٹیالہ ہاؤس عدالت کے اسپیشل این آئی اے جسٹس پروین سنگھ نے ان لوگوں کے علاوہ سابق ممبر اسمبلی راشد انجینئر، ظہور احمد شاہ وٹالی، شاہد الاسلام، الطاف احمد شاہ عرف فنٹوش، نعیم خاں، فاروق احمد ڈار عرف بِٹّا کراٹے اور دیگر کے خلاف بھی یواے پی اے کے تحت فرد جرم طے کیے ہیں۔ جج نے کہا کہ ان سبھی کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے ضروری ثبوت ہیں۔فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ 1993 میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کو سیاسی مورچہ دینے کے لیے آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کی تشکیل کی گئی تھی۔ وزارت داخلہ نے 30مئی 2017 کے حکم کے تحت این آئی اے کو معاملہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد سبھی کے لیے دفعات 120B,121,121Aاور یواے پی اے کی تجاویز کے تحت معاملہ درج کیاگیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS