الیکشن کمیشن نے فتح کے جلوس پر پابندی واپس لی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی کے دوران اور بعد میں جیت کے جلوسوں پر عائدپابندی کے رہنما خطوط میں نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے جیت کے جلوسوں پر عائد پابندی کو واپس لے لیا ہے۔ کمیشن نے جمعرات کو یہاں ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ 8 جنوری کو گوا، منی پور، پنجاب، اتر پردیش اور اتراکھنڈ کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ، کمیشن نے فاتحانہ جلوس سمیت انتخابات کے مختلف پہلوؤں کو منظم کرنے کے لیے نظرثانی شدہ جامع رہنما خطوط بھی جاری کیے تھے۔ انتخابی مدت کے دوران کورونا کی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر کمیشن نے وزارت صحت اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے انتخابی مہم سے متعلق اصولوں میں بتدریج نرمی کی تھی۔
فتح کے جلوسوں پر یہ نرمی ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کی موجودہ ہدایات اور متعلقہ ضلعی حکام کی طرف سے لگائے گئے احتیاطی اقدامات کے تابع ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS