ممبئی (پی ٹی آئی) : مہاراشٹر کے کابینہ وزیر نواب ملک نے بدھ کو بمبئی ہائی کورٹ سے انہیں حراست سے رہا کرنے سے متعلق عبوری حکم جاری کیے جانے کی اپیل کی۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے گزشتہ ماہ ملک کو گرفتار کیا تھا۔ نواب ملک کے وکیل امت دیسائی نے عدالت میں کہا کہ ’پولیس افسر فرضی بنیاد پر، منظم جرم کے معاملے میں ان کے ملوث ہونے کے اندیشہ میں کسی کو بھی بدنام نہیں کر سکتے۔ یہ میری اپیل ہے۔‘ انہوں نے جسٹس پی بی ورلے کی قیادت والی بنچ کو بتایا کہ وزیر 2 دہائی پہلے ایک حقیقی لین دین میں جائیداد (جو ای ڈی کی جانچ کا حصہ ہے) کو لے کر سوالوں کے گھیرے میں آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ لیکن نواب ملک اب متاثرہ ہیں، کیونکہ جائیداد کے اصل مالک منیرا پلمبر نے جائیداد کی فروخت کیلئے پاور آف اٹارنی دینے کے بارے میں اپنا من بدل لیا ہے۔ نواب ملک کے وکیل نے کہا کہ ’ان کی رہائی کے بعد کسی بھی تاریخ کو ہم معاملے کی پوری سماعت کیلئے جانے کو تیار ہیں، لیکن براہ کرم انہیں عبوری راحت عنایت کریں۔ وہ پہلے ہی 16 دن جیل میں گزار چکے ہیں۔‘ ای ڈی نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر نواب ملک کو 23 فروری کو مفرور انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم اور اس کے معاونین کی سرگرمیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کی جانچ کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے پیر کو انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ ای ڈی کے مطابق نواب ملک نے شہر کے کرلا علاقے میں پلمبر کی پشتینی جائیداد ہڑپنے کی سازش رچی تھی۔ جانچ ایجنسی کے مطابق مذکورہ جائیداد کی موجودہ بازار قیمت تقریباً 300 کروڑ روپے ہے۔ ہائی کورٹ اس پٹیشن پر جمعرات کو سماعت جاری رکھے گا۔
نواب ملک کی رہائی کیلئے ہائی کورٹ سے عبوری حکم کی اپیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS