عدن، یمن:(یو این آئی/ژنہوا) بین الاقوامی طبی خیراتی ادارے ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کے دو کارکنوں کو یمن کے جنوب مشرقی علاقے حضرموت میں مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ ایک سیکورٹی اہلکار نے اتوار کو ژنہوا کو یہ اطلاع دی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ حضرموت کے مغربی سیکٹر میں سفر کے دوران نامعلوم حملہ آوروں نے جرمنی اور میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ایم ایس ایف کے کارکنوں کو اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے رہائشی اور یمن کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار کے سینئر مواصلاتی مشیر رسل گیکی نے تصدیق کی تھی کہ ابیان کے علاقے میں اقوام متحدہ کے پانچ عملے کو اس وقت اغوا کر لیا گیا جب وہ فیلڈ مشن مکمل کر رہے تھے۔
یمن میں ایم ایس ایف کے دو کارکنان کا اغوا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS