نئی دہلی (یو این آئی) : اوشا انٹرنیشنل نے جمعہ کو ہندوستانی خاتون کرکٹر متالی راج کو اپنے تمام کیٹگری کی مصنوعات کے لئے برانڈ ایمبیسیڈربنانے کا اعلان کیا۔ اوشا انٹرنیشنل اسپورٹس انیشیٹوس اینڈ ایسوسی ایشنز کی سربراہ کومل مہرا نے آج یہ اطلاع دی۔
کرکٹر متالی ایک بہترین بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ اس وقت ہندوستانی خواتین کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کی کپتان بھی ہیں۔ اپنے دو دہائیوں سے طویل کیریئر میں متالی نے کئی ریکارڈ بنائے ہیں۔ وہ خواتین کی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہیں 2017 میں وڈسن لیڈنگ ویمن کرکٹر ان دی ورلڈ، 2003 میں ارجن ایوارڈ، 2015 میں پدم شری ایوارڈ اور 2021 میں میجر دھیان چند کھیل رتن سمیت کئی اعزازات سے نوازا جاچکا ہے ۔ برانڈ کے ساتھ ان کی یہ وابستگی اوشا کے ‘پلے ‘ اخلاق سے بالکل میل کھاتی ہے ، جس کا مقصد شائقین کے درمیان ایک فعال اور صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔
کومل نے کہا، “متالی راج کو برانڈ ایمبیسیڈر بناکر ہم ان لاکھوں ہندوستانی خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں، جو اپنی نئی سوچ اور عزم کے ساتھ موجودہ حالات کو چیلنج کرتی ہیں اور مختلف کرداروں کو بخوبی ادا کرتی ہیں۔ متالی کا اپنے راستے پر قائم رہنے کا عزم ان تمام خواتین کے لیے ایک تحریک ہے جو اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور دقیانوسی ذہنیت کو توڑنے کے راستے پر گامزن ہیں۔
کرکٹر متالی راج اوشا انٹرنیشنل کی برانڈ ایمبیسیڈر بنیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS