ممبئی، (پی ٹی آئی) : ممبئی کی ایک سیشن عدالت نے ’بلی بائی‘ایپ معاملے میں ملزم شویتا سنگھ کو جمعہ کے روز ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ ’بلی بائی‘ایپ نے کئی مسلم خواتین کی جانکاری عام کر دی تھی تاکہ ان کی بدنامی کی جا سکے اور لوگ ان کی ’نیلامی‘میں حصہ لے سکیں۔شویتا سنگھ نے دوسری بار بار ضمانت کیلئے عدالت کا رخ کیا تھا۔ اس سے پہلے ایک مجسٹریٹ عدالت اس کی ضمانت کی عرضی کو خارج کر چکی ہے۔ شویتا سنگھ کی ضمانت کی عرضی کو اڈیشنل سیشن جج ایس جے دھرت نے خارج کیا ہے۔ حالانکہ تفصیلی حکم اب تک دستیاب نہیں کرایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS