کشی نگر:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع کشی نگر کے تمکوہی راج اسمبلی حلقے میں پکے پل کی تعمیر کے مطالبے کے ساتھ مقامی افراد نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کردیا۔ مقامی افراد کی مخالفت کی وجہ سے تقریبا دو گھنٹوں تک ووٹنگ متاثر رہی۔ موصول اطلاع کے مطابق پپرا گھاٹ کے رنجیت ٹولہ ووٹنگ مرکز 320،321اور322 کے ووٹروں نے پکے پل کی تعمیر کے سلسلے میں ووٹنگ کا متفقہ طور سے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ موقع پر پہنچے ایس ڈی ایم تمکولی راج سی ایم سونکر نے مقامی افراد کو سمجھا کر ووٹنگ کے لئے تیار کیا۔ ایس ڈی ایم کے تحریری تیقن کے بعد مقامی افراد ووٹنگ کے لئے تیار ہوئے۔ تقریبا دو گھنٹوں تک ووٹنگ متاثر رہی۔
ادھر تمکوہی راج تحصیل کے تحت بلاک ددہی علاقے کے گرام پنچایت تیواری پٹی واقع پرائمری اسکول پر ووٹنگ بوتھ نمبر 82پر ای وی ایم مشین خراب ہونے کی وجہ سے تقریبا ایک گھنٹے ووٹنگ متاثر رہی۔اس دوران قطار میں کھڑے ووٹر صبر کے ساتھ اپنی باری کا انتظا رکرتے رہے۔
کشی نگر میں مقامی افراد کی مخالفت سے ووٹنگ متاثر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS