اندر پرستھ یونیورسٹی میں 40 ہزار سیٹیں دستیاب ہوں گی:ڈاکٹر مہیش ورما
نئی دہلی (یو این آئی) : گرو گوبند سنگھ اندر پرستھ یونیورسٹی، دہلی نے طلبا کے داخلے کا آن لائن عمل شروع کر دیا ہے اور اس تعلیمی سال سے ملازمت پر مبنی 6 نئے کورس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہیش ورما نے بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یونیورسٹی اور اس سے منسلک کالجوں میں 185مختلف کورسز میں 40ہزار سے زیادہ سیٹیں دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی اس تعلیمی سیشن سے ایم ایڈ اسپیشل ایجوکیشن (انٹلیکچوئل ڈسبلیٹیز)، ماسٹر آف ڈیزائن (انڈسٹریل ڈیزائن)، ماسٹر آف ڈیزائن (انٹیریئر ڈیزائن)، بی ڈیزائن (انڈسٹریل ڈیزائن)، بی ڈیزائن (انٹرایکٹو ڈیزائن)اور بی ڈیزائن (انٹیریئر ڈیزائن) کورس شروع کرنے جا رہا ہے ۔ سیشن 2022-23 میں بی ڈیزائن پروگرام میں لیٹرل انٹری کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ یہ پروگرام یونیورسٹی آف ڈیزائن اینڈ انوویشن، سورج مل وہار کیمپس میں بھی دستیاب ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برسوں میں یونیورسٹی کا پلیسمنٹ ریکارڈ بہت اچھا رہا ہے۔ گزشتہ برس 8ہزار سے زائد طلبا نے بہتر تنخواہ اور مراعات کی بنیاد پر ملک کی مختلف کمپنیوں میں پلیسمنٹ حاصل کی۔ یونیورسٹی ہمیشہ طلبا کی مدد کرنے میں سب سے آگے ہے اور ہمیشہ اسکالرشپ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ، خاص طور پر ضرورت مند طلبا کی مالی مدد۔
پروفیسر ورما نے بتایا کہ یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ انھیں داخلے کے لیے کسی قسم کے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔ یونیورسٹی تحقیق پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس کے لیے فنڈ وغیرہ کا مناسب انتظام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اپنے اخراجات خود اٹھاتی ہے اور حکومت پر منحصر نہیں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی جلد ہی باوقار تعلیمی اداروں کی فہرست میں شامل ہو جائے گی اور اس وقت یہ ملک کی 100بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہے ۔
آئی پی یونیورسٹی میں آن لائن داخلہ عمل شروع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS