مدھیہ پردیش کے مزید سات شہری آج یوکرین سے واپس آئیں گے

0

بھوپال: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے مزید سات شہری جنگ سے متاثرہ یوکرین سے آج وطن واپس لوٹیں گے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق، ان کے نام شریجل گپتا، ویدیکا کیشری، رشی کیش سنگھ ناروریا، شاشوت جین، بریگیڈیئر سنگھ، شیوم سریواستو اور شریا شرما بتائے گئے ہیں۔ اس سے پہلے مدھیہ پردیش کے 15 شہری جنگ سے متاثرہ یوکرین سے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔ ان میں جبل پور کے کاشوی تارے، کھرگون کے آیوشی پٹیل، نیمچ کے سرشٹی شرما، سدھی کے شبھم دویدی، ستنا کے سنیل پانڈے، بیتول کے یوگیش تیاگی، گوالیار کے نکھل کرچیا، دتیا کے بھرت بگھیل اور ساگر کے ویدانش کھرے تھے۔
بھوپال کے لوکیش پٹیل، ہرشیت شرما اور ریتیکا رینیال بھی ہندوستان واپس آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ اندور کے جینیشا جیک، آیوشی جین اور سویاش مہاجن بھی خصوصی طیارے کے ذریعے ہندوستان واپس آئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں یوکرین میں ریاست کے شہریوں کی موجودگی کے بارے میں سی ایم ہیلپ لائن پر 122 جانکاری موصول ہوئی ہیں، اورانہیں حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS