نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جنگ سے تباہ حال یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلباء کے اپنی جان بچانے کے لیے بنکروں میں چھپنے کے مناظر پریشان کن ہیں۔ مسٹر گاندھی نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان تمام طلباء کو فوری طور پر واپس لانے کے انتظامات کرے۔ راہل گاندھی نے پہلے بھی حکومت سے اس سمت میں فوری قدم اٹھانے کی اپیل کی تھی۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، “بنکروں میں ہندوستانی طلباء کے منظر پریشان کن ہیں۔ مشرقی یوکرین میں بہت سے طلباء شدید حملے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ میں پھنسے ہوئے طلباء کے پریشان خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں ایک بار پھر حکومت ہند سے اپیل کرتا ہوں کہ ان طلباء کو فوری طور پر واپس لانے کے انتظامات کرے‘‘۔
اس کے ساتھ کانگریس رہنما نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں ہندوستانی طلباء حکومت ہندوستان سے اپیل کر رہے ہیں کہ انہیں وہاں سے فوری طور پر واپس لانے کا انتظام کیا جائے۔
یوکرین میں بنکروں میں چھپے ہندوستانی طلباء کے مناظر پریشان کن: راہل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS