نیویارک(یو این آئی) : یونیسیف نے جمعرات کے روز یوکرین پر روس کے فوجی حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی دشمنی سے ملک کے 75 لاکھ بچوں کی زندگی اور ان کی صحت کو فوری خطرہ لاحق ہے ۔یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین ایم رسیل نے کہا “متصل سرحد پر بھاری ہتھیاروں کے حملے سے پہلے ہی پانی کے اہم ڈھانچے اور تعلیمی سہولیات کو نقصان پہنچا ہے ۔ لڑائی رکنے تک لاکھوں خاندانوں کو زبردستی بے گھر ہونا پڑسکتا ہے ، جس سے انسانی ضروریات میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہو سکتا ہے ۔گزشتہ آٹھ برس سے جاری تنازعہ سے سرحد کے دونوں طرف کے بچوں کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔ یوکرین کے بچوں کو اب امن کی اشد ضرورت ہے ۔جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ یونیسیف نے فوری طور پر جنگ بندی کی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی اپیل کی تائید کی اور تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بچوں کو نقصان سے بچانے کے لیے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انسانی عملہ محفوظ طریقے سے اور فوری طور پر ضرورت مند بچوں تک پہنچ سکیں۔
یوکرین کے 75لاکھ بچے خطرے کی زد میں:یونیسیف
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS