تیل :وزارت مالیات کرے گی ایکسائز ڈیوٹی پر غور

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں 100 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں تمام ممالک نے اپنی اپنی حکمت عملی بنانا شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق موجودہ ایکسائز ڈیوٹی کی سطحوں کا اندازہ لگانے کیلئے وزارت خزانہ کوکہا ہے۔ وزارت خزانہ اس بات کا اندازہ لگا رہی ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی ایکسائز ڈیوٹی کو کس حد تک سنبھال سکتی ہے۔ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان بھارتی حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کم کرنے پر غور کر سکتی ہے۔پچھلے سال 4 نومبر سے مقامی ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں، جب وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا تھا۔ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS