شیئر بازار میںمسلسل تیسرے دن بھی گراوٹ

0

ممبئی (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں میں فوجی ٹکڑی بھیجنے کے بعد اگلے قدم کے انتظار میں عالمی بازار میں آئی تیزی کے باوجود مقامی سطح پر فروخت سے شیئر بازار مسلسل تیسرے دن بھی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 68.62پوائنٹ گرکر 57232.06 پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 28.95پوائنٹ کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 17063.25پوائنٹ پر رہا۔ حالانکہ بڑی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں میں ہوئی خریداری نے بازار کو زیادہ گرنے سے بچایا۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈکیپ 0.60 فیصد کی تیزی لیکر 23,558.48پوائنٹ اور اسمال کیپ 0.93فیصد اچھل کر 26,946.34پوائنٹ پر پہنچ گیا۔اس دوران بی ایس ای میں کل 3460 کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1168میں فروخت جبکہ 2197میں خریداری ہوئی اور 95میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 27کمپنیوں کے شیئر گر گئے جبکہ 23میں تیزی رہی۔بی ایس ای کے پانچ گروپ تیل اور گیس، کیپیٹل گڈس، آٹو،فائنانس اور انرجی میں 0.54فیصد تک کی گراوٹ رہی، جبکہ باقی دیگر گروپ سبقت میں رہے ۔ اس دوران ریلٹی گروپ میں سب سے زیادہ 3.20فیصد کی تیزی رہی۔ سی ڈی جی ایس 0.69، یوٹلٹیز 1.03، جرمنی کا ڈیکس 0.98، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.60اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.93فیصد مضبوط رہا جبکہ جاپان کا نکئی 1.71فیصد گرا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS