بھنڈ :(یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں نقل ملنے پر متعلقہ اسٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ضلع میں بورڈ کے امتحانات نقل سے پاک کرائے جانے کے تعلق سے ضلع انتظامیہ نے پوری تیاری کر لی ہے۔ کلکٹر ڈاکٹر ستیش کمار ایس نے آج بتایا کہ کل سے منعقد ہونے والا امتحان مکمل طور پر نقل اور خوف سے پاک ہوگا۔ کسی بھی امتحانی مرکز پرنقل کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معائنہ کار امتحانی مرکز کا دورہ کریں گے اور اس کا جائزہ لیں گے۔ پینے کے پانی، بجلی کے علاوہ سینیٹائزر اور دیگر سہولیات کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ ضلع میں کل 60 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 46 حساس اور نوانتہائی حساس ہیں۔ تمام امتحانی مراکز پر امیدواروں کو صبح 8.30 سے 8.45 بجے تک داخلہ ملے گا۔ اس کے بعد داخلہ نہ دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ضلع کے ہر امتحانی مرکز پر پولیس فورس تعینات کی جائے گی۔ حساس اور انتہائی حساس امتحانی مراکز پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔
نقل ملنے پر متعلقہ اسٹاف کے خلاف کارروائی ہوگی:کلکٹر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS