لاجپت نگر فلائی اوور راہگیروں کیلئے بناتوجہ کا مرکز

0

جامعہ نگر علاقہ میں میٹرو ریل کے ستونوں کو خوبصورت بنانے کی اپیل
انوار الحق
نئی دہلی (ایس این بی) : دہلی کا لاجپت نگر فلائی اوور ان دنوں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہاں سے گزرنے والے راہگیر فلائی اوور کی خوبصورتی سے مسحور ہوجاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لاجپت نگر فلائی اوور کو حال ہی میں PWD نے خوبصورت بنایا ہے۔ فلائی اوور کے نچلے حصے کو مختلف رنگوں سے اس طرح سجایا اور مزین گیا ہے جس نے دہلی کی خوبصورتی میں مزید چار چاندلگادیا ہے۔ کئی رنگوں سے سجے اس فلائی اوور کو دیکھنے کے لیے بہت دور سے لوگ آرہے ہیں۔ رات کومختلف روشنیوں کی جگمگاہٹ سے اس کی خوبصورتی مزید بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے راہ چلتے مسافر بھی حیرت واستعجاب سے دیکھنے پر مجبور ہیں۔ فلائی اوور پر کام کرنے والے مزدورسے جب اس کی خوبصورتی کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ ایسا کام کرنا اپنے آپ میں ایک چیلنج ہے۔ اس میں نہ صرف زیادہ وقت لگتا ہے بلکہ بہت زیادہ محنت اور لگن کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ لاجپت نگر فلائی اوور کی خوبصورتی سے جاوید چھولسی بھی بہت زیادہ متاثر ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم آرسی سے انھوں نے مطالبہ کیا ہے لاجپت نگر فلائی اوور کی طرح جامعہ نگرمیٹرو لائن کے نچلے حصے اور ستونوں کو بھی خوبصورت بنایا جائے تاکہ جامعہ نگر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوسکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS