ہندوستان میں کورونا وائرس سے مزید 1217 ہلاکتیں

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 71,365 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے کیسوں کی کل تعداد 4,24,10,976 ہو گئی ہے۔ کورونا میں اس کمی کے درمیان یہ بھی راحت کی بات ہے کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے معاملوں سے زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔ ہندستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,72,211 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے ساتھ ہی ملک میں اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4,10,12,869 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسی عرصے میں اس وبا سے 1217 افراد کی موت کے بعد پورے ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5,05,279 تک پہنچ گئی ہے۔ منگل کو ملک میں 53,61,099 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ یہاں اب تک 1,70,87,06,705 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ کے فعال مریضوں کی تعداد 1,02,063 کم ہو کر 892828 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال معاملوں کی شرح 2.11 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی شفا یابی کی شرح 96.70 فیصد ہے۔
کیرالہ کورونا کے فعال معاملوں میں سرفہرست ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال معاملوں میں 17,746 کی کمی کے باعث ان کی تعداد 2,84,437 پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 46393 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5979002 ہو گئی ہے جب کہ 233 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 59939 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر کورونا کے فعال معاملوں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملے 12011 کم ہو کر 1,10,004 ہو گئے۔ اس دوران ریاست میں 18423 لوگ صحت مند ہوئے جس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 75,57,034 ہوگئی۔ اس وبا سے مزید 24 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1,43,098 ہو گئی۔
تمل ناڈو میں، پچھلے 24 گھنٹوں میں، فعال کیسوں کی تعداد 15755 کم ہوکر 90137 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 20237 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 32,92,559 ہو گئی ہے جب کہ 37 اموات کے بعد اموات کی تعداد 37,809 ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ کرناٹک میں فعال معاملوںکی تعداد 14666 کم ہو کر 72448 ہو گئی ہے۔ اس دوران 19067 مریض صحت یاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد 37,94,866 ہوگئی ہے۔ اس درمیان مزید 51 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جس سے ریاست میں مہلوکین کی تعداد 39,447 ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS