نئی دہلی: (یو این آئی)عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹر چپ کی مسلسل جاری کمی سے اس سال جنوری میں گاڑیوں کی فروخت 10.7 فیصد کم ہو کر 1439747 یونٹ رہ گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1612130 تھی۔ فیڈریشن آف آٹوموبائل ڈیلرز(ایف اے ڈی اے) کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2022 میں کل 1439747 گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ جنوری 2021 کے 16,12130 یونٹس سے 10.7 فیصد کم ہیں۔ اس عرصے کے دوران مسافر گاڑیوں کی فروخت 287424 سے 10.12 فیصد کم ہوکر 258329 یونٹس رہی۔
دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت 13.44 فیصد کم ہو کر 1017785 یونٹ رہ گئی جو کہ زیر جائزہ مدت کے دوران 1175,832 یونٹس تھی۔ اس کے ساتھ ہی تھری وہیلر کی فروخت میں 29.80 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 31162 یونٹس سے بڑھ کر 40449 یونٹس تک پہنچ گئی۔ اسی طرح کمرشل گاڑیوں کی فروخت بھی 56227 سے 20.52 فیصد بڑھ کر 67763 یونٹس ہوگئی۔
اس عرصے کے دوران ہلکی کمرشل وہیکل (ایل سی وی) کی فروخت 34640 سے بڑھ کر 40343، میڈیم کمرشل وہیکل (ایم سی وی) 3495 سے بڑھ کر 4093 اور ہیوی کمرشل وہیکل (ایچ سی وی) کی فروخت 14370 سے بڑھ کر 20279 یونٹس ہوگئی۔ تاہم ٹریکٹرز کی فروخت 9.86 فیصد کم ہو کر 61485 یونٹس سے 55421 یونٹ رہ گئی۔ اسی طرح دیگر گاڑیوں کی فروخت بھی 3722 سے کم ہو کر 3048 یونٹس رہ گئی۔
جنوری میں گاڑیوں کی فروخت میں 10.69 فیصد کمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS