نئی دہلی (یو این آئی) :الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کی تشہیر کیلئے روڈ شو، پد یاترا، سائیکل، موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ریلیوں پر لگائی گئی پابندی کی مدت بڑھا دی ہے ، عوامی جلسوں کے انعقاد پر بھی کچھ پابندیوں کو بڑھا دیا ہے، تاہم انتخابی ریلیوں پر پابندی میں کچھ رعایت دی ہے۔ اتوار کو ایک پریس ریلیز میں کمیشن نے کہا کہ کھلے عام اجتماعات، بند عمارتوں میں اجتماعات اور ریلیوں کے حوالے سے پابندیوں میں مزید نرمی کی گئی ہے ، لیکن بند آڈیٹوریم کی 50 فیصد گنجائش اور کھلے میدان کی 30 فیصد گنجائش کے ساتھ اس میں لوگ شامل ہوسکتے ہیں۔اس کے علاوہ 20 افراد کی ڈور ٹو ڈور مہم کی حد پہلے کی طرح ہی رہے گی۔ انتخابی مہم پر پابندی کا اطلاق رات 8 بجے سے صبح 8بجے تک ہوگا۔کمیشن نے 5فروری کو صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن کے ساتھ انتخابی ریاستوں میں کووڈ کی صورتحال کے بارے میں جائزہ میٹنگ کی۔
انتخابی ریاستوں کے چیف سکریٹریوں نے کورونا کے معاملوں میں مسلسل کمی کی شرح کو دیکھتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ انتخابی مہم کیلئے کچھ نرمی دی جا سکتی ہے ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS