اترپردیش : گونڈہ میں سڑک حادثہ ، چار ہلاک، 18 زخمی

0

گونڈہ : (یو این آئی) اتر پردیش میں گونڈہ ضلع کے تراب گنج علاقے میں گھنی دھند کے درمیان یاتریوں سے بھری ایک پک اپ پانی سے بھرے گڑھے میں گرنے سے چار افراد کی موت ہو گئی اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سڑک حادثے میں لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مناسب علاج فراہم کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد اور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیوراج نے پیر کو بتایا کہ تقریباً 25 عقیدت مند بہرائچ ضلع کے وشیشور گنج سے پک اپ وین سے مونی اماوسیہ پر سنگم اشنان کرنے پریاگ راج جا رہے تھے کہ درجن پور گھاٹ کے قریب پک اپ وین گھنی دھند میں بے قابو ہو گئی اورسڑک کے کنارے پانی سے بھرے گڑھے میں گر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثہ میں سنت دیپک (45)، للو (15)، شیام (40) اور ہزاری لال (42) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 12 خواتین سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS