این جی ٹی کا 186 کروڑ روپے معاوضہ دینے کا حکم

0
https://www.newindianexpress.com/

پال گھر، (پی ٹی آئی) نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی) نے مہاراشٹر کے پال گھر ضلع کے تارا پور ایم آئی ڈی سی علاقہ کی تقریباً 100 صنعتی اکائیوں کو ساتھ مل کر 186 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ این جی ٹی نے علاقہ میں صنعتی اکائیوں کے ذریعہ فضلہ چھوڑنے سے تالابوں کو آلودہ کرنے کے لیے ماحولیاتی معاوضہ کے طور پر مذکورہ رقم دینے کا حکم دیا ہے۔ این جی ٹی نے 24 جنوری کو جاری اپنے حکم نامہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کو بھی پھٹکار لگائی اور کہا کہ تالابوں میں آلودگی پھیلانے والے عناصر چھوڑنے کے جرم کے باوجود ایجنسی نے رقم وصولنے کے قانون کے تحت صنعتی اکائیوں پر کارروائی نہیں کی۔ این جی ٹی نے کہا کہ کارروائی نہیں کئے جانے سے اکائیوں کو قانون کی خلاف ورزی کرنے کا حوصلہ ملا۔ این جی ٹی نے کہا کہ ای ڈی رقم وصولی نمٹارہ قانون کے تحت محدود دائرے میں کارروائی کررہی تھی، جبکہ 2013 کی ترمیم کے بعد اس قانون کا دائرہ بڑھ گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS