اکھلیش کی اپیل:26جنوری کو’امر جوان جیوتی‘کی یاد میں ایک’جیوتی‘جلائیں

0

لکھنؤ:(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے دہلی میں انڈیا گیٹ پر روشن’امر جوان جیوتی‘کو نئے تعمیر شدہ وار میموریل میں منتقل کئےجانے کے مودی حکومت کے فیصلے کے جواب میں یومیہ جمہوریہ کے موقع پر ملک باشندوں سے اپنی سطح پر ایک ’جیوتی‘جلانے کی اپیل کی ہے۔
اکھلیش نے اتوار کو سوشل میڈیا کے ذریعہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا’امر جوان جیوتی‘کی یاد میں اس بار 26جنوری کو ہم سب اپنی۔ اپنی سطح پر ایک جیوتی جلائیں اور مل کر ملک کی ایک آواز اٹھائیں‘۔اکھلیش نے مودی حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا’ 26جنوری کو عزم کریں، امر جوان جیوتی پھر سے جلائیں گے۔ جن کا نام ملک کی تاریخ میں نہیں ہوتا وہی تاریخ کو بدلنا چاہتے ہیں جئے ہند‘قابل ذکر ہے کہ ہندوستان۔پاکستان جنگ کے شہیدوں کی یادو میں دہلی میں انڈیا گیٹ پر واقع امر جوان جیوتی کو مرکزی حکومت نے انڈیا گیٹ کے نزدیک ہی تعمیر شدہ وار میموریل میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیش اس کی مخالفت کررہا ہے۔
اس دوران اکھلیش نے تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے نیتا سبھاش چندر بوس کوا ن کی 125ویں جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نےٹوئٹ میں لکھا’ ہندوستان کی آزادی کے جہدوجہد کے انقلابی لیڈر نیتا سبھاش چندر بوس جی کی جینتی پر انہیں سلام اور خراج عقیدت‘۔
ملحوظ رہے کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی پیدائش 23جنوری 1897 میں کٹک میں ہوئی تھی۔ انہوں نے ملک کی آزادی کی لڑائی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS