ہوائی اڈوں کے پاس نئی وائر لیس سروس کے التوا کا فیصلہ

0

واشنگٹن (پی ٹی آئی) : ٹیلی مواصلات کمپنیوں اے ٹی اینڈ ٹی اور ویریزون کمیونیکیشنس نے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں کے پاس نئی وائرلیس سروس شروع کرنے کے کام کو ٹالا جائے گا۔ ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن کمپنیوں نے کہا تھا کہ یہ سروس طیارہ ٹکنالوجی میں مداخلت کرے گی اور بڑے پیمانے پر پرواز میں رکاوٹ پیدا کرے گی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ بائیڈن انتظامیہ نے بدھ کیلئے طے شدہ نئی 5 جی سروس کے آغاز پر ٹیلی مواصلات کمپنیوں اور ایئر لائنس کے درمیان ایک سمجھوتہ کرنے کی کوشش کی تھی اور اس کے بعد ٹیلی مواصلات کمپنیوں نے منگل کو یہ فیصلہ لیا۔ ایئر لائنس چاہتی ہیں کہ ہوائی اڈے کے رن وے کے 2میل کے اندر نئی سروس پر پابندی لگا دی جائے۔ اے ٹی اینڈ ٹی نے کہا کہ وہ کچھ ہوائی اڈوں پر رن وے کے آس پاس نئے ٹاوروں کو شروع کرنے میں تاخیر کرے گی۔ حالانکہ کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ اس میں کتنی تاخیر کی جائے گی۔ ویریزون نے کہا کہ وہ اپنے 5 جی نیٹ ورک کی شروعات کرے گی لیکن ساتھ ہی اس نے کہا کہ ’ہم نے رضاکارانہ طور پر ہوائی اڈوں کے آس پاس اپنے 5 جی نیٹ ورک کو محدود کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔‘ ایئر لائن انڈسٹری کے ذریعہ پروازوں پر ایک نئی قسم کی 5 جی سروس کے اثر کے بارے میں سخت وارننگ جاری کرنے کے بعد یہ اعلانات کیے گئے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرس نے کہا کہ فلائٹ سسٹم میں مداخلت ان کے بنیادی نظریہ کو ٹھیس پہنچائے گی، جس سے کئی پروازوں کا آپریشن نا ممکن ہو جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS