بہترین صحت کیلئے سب سے پہلا خیال پھلوں کا ہی آتا ہے۔ ڈاکٹر بھی اپنے مریض کو زیادہ فروٹ کھانے یا فروٹ جوس پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ لیکن پھل نہ صرف صحت مند جسم کے ضامن ہیں، بلکہ جلد کو بھی جواں، خوبصورت اور نکھرا ہوا بناتے ہیں۔ فروٹ ماسک کے ذریعہ آپ اپنے چہرے پر زبردست نکھار لاسکتی ہیںاور فروٹ ماسک کے لیے آپ کو پارلر جاکر پیسے خرچ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے، بلکہ آپ آسانی سے گھر میں اسے تیار کرسکتی ہیں۔
سنترے کے چھلکے کا فیس پیک
دو سے تین سنترے کے چھلکے لیں اور ایک چمچ دہی۔ سب سے پہلے سنترے کے چھلکوں کو دھوکر اسے دھوپ میں سکھالیں، پھر سکھانے کے بعد اسے اچھے سے پیس لیں۔ آپ چاہیں تو اسے زیادہ پیس کر کسی بوتل میں اسٹور کرکے رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ گھر پر یہ پاؤڈر نہیں بنانا چاہتے ہیں تو بازار میں بھی سنترے کے چھلکوں کا پاؤڈر آسانی سے مل جائے گا۔تھوڑا سا پاؤڈر لے کر اس میں شہد اور دہی ملاکر پیسٹ بنالیں۔ اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور سوکھنے کے بعد دھولیں۔ یہ فیس پیک آئیلی اسکن کے لیے کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس کا استعمال ہفتہ میں ایک بار کیا جاسکتا ہے۔ سنترے کے چھلکے میں موجود polymethoxyflavonoidsسورج کی نقصاندہ الٹراوائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اتنا ہی اس کے استعمال سے جھریوں سے بھی بچا جاسکتا ہے۔
کھیرے کا فیس پیک
آدھا کھیرا، ایک چوتھائی کپ دودھ، ایک چمچ شہد، ایک چمچ براؤن شوگر لے لیں۔ سب سے پہلے کھیرے کو چھیل کر اسے پیس کر پیوری بنالیں۔ اب اس میں دودھ، شہد اور براؤن شوگر ملا لیں۔ اس مکسچر کو چہرے پر لگالیں اور 15سے 20منٹ کے بعد دھولیں۔ یہ پیک آئیلی، خشک اور نارمل اسکن کے لیے فائدہ ہے۔ کھیرا جلد کو نیوٹریشن دیتا ہے، سن برن اور دیگر جلد سے متعلق مسائل سے راحت دلانے میں مدد کرتا ہے۔ اس فیس پیک کو لگانے کے بعد آپ کو جلد میں ٹھنڈک محسوس ہوگی۔
اسٹرابیری فیس پیک
چار اسٹرابیری، ایک چمچ کوکوپاؤڈر، ایک چمچ شہدلیں۔ گرائنڈر کی مدد سے اسٹرابیری کو اچھے سے پیس لیس، پھر اس میں کوکو پاؤڈر اور شہد ملائیں۔ اس پیک کو اپنے چہرے پر لگائیں اور تقریباً 15منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اسے گنگنے پانی سے دھولیں۔ اسٹرابیری میں موجود وٹامن سی جلد کو ہائیڈریٹ کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی رنگت سدھارنے میں مدد کرتا ہے اور ہائپرپگمنٹیشن اور ایجنگ کے اثر سے بھی بچانے میں مدد کرسکتا ہے۔ وہیں کوکو میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیت جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔
(نوٹ:- یہ فیس پیک کیمیکل فری ہیں لیکن پھر بھی اسے فیس پر اپلائی کرنے سے پہلے ٹیسٹ ضرور کرلیجیے)
فروٹ ماسک: جواں، چمکدار اور نکھری ہوئی جلد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS