سعودی عرب میں قید شہزادی رہا

0

ریاض(ایجنسیاں) : سعودی عرب میں گزشتہ 3برس سے بغیر کسی مقدمے کا سامنے کیے زیر حراست شہزادی
بسمہ بنت سعود کو علالت کے باعث رہا کردیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خواتین کے حقوق کی
توانا آواز اور ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرنے والی 57 سالہ بسمہ بنت سعود کو بیٹی کے ہمراہ
مارچ 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بسمہ بنت سعود دوران حراست مزید بیمار ہوگئیں تاہم انھوں نے احتجاجاً علاج
کرانے سے انکار کردیا۔ دن بہ دن ان کی طبیعت بگڑتی گئی جس پر 2020 میں سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے
بیمار شہزادی کو رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔انسانی حقوق کی تنظیم القسط نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان
کیا ہے کہ شہزادی بسمہ بنت سعود کو تین سال بعد طبیعت کی ناسازی کے باعث بیٹی کے ہمراہ رہا کردیا گیا
ہے۔واضح رہے کہ شہزادی بسمہ بنت سعود کو اْس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ بیٹی کے ہمراہ علاج کے
غرض سے سوئٹزرلینڈ جارہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS