نئی دہلی (ایجنسیاں) : جن5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں وہاں جاری ہونے والے کووڈ ویکسی
نیشن سرٹیفکیٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر نہیں ہوگی، کیونکہ وہاں ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہو چکا ہے۔
ان5 ریاستوں میں لوگوں کو جاری کیے گئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے وزیر اعظم کی تصویر ہٹانے کیلئے
وزارت صحت کوون پلیٹ فارم پر ضروری فلٹرز لگائے گی۔
میڈیارپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، منی پور اور گوا
میں اسمبلی انتخابات 10 فروری سے 7 مارچ تک7 مراحل میں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔اس
اعلان کے ساتھ ہی حکومتوں، امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کیلئے ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔ مارچ
2021 میںبھی وزارت صحت نے کچھ سیاسی جماعتوں کی شکایات کے بعد الیکشن کمیشن کی تجویز پر آسام،
کیرالہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور پڈوچیری میں انتخابات کے دوران اسی طرح کے اقدامات کیے تھے۔
انتخابی ریاستوں میں ویکسین کے سرٹیفکیٹ سے ہٹے گی پی ایم کی تصویر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS