کلکتہ, (یواین آئی) سوشل میڈیا پر ایک گھریلو خاتون سے دوستی کرکے جسم فروشی کی طرف راغب کرنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو بدھان نگر سائبر کرائم پولس نے گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بگوئیٹی علاقے کی ایک گھریلو خاتون نے ستمبر 2021 میں بدھان نگر سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ جون 2021 میں سوشل میڈیا پر ناظم شیخ نامی شخص سے دوستی ہوئی۔ بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا، رفتہ رفتہ رشتہ گہرا ہوتا چلا گیا۔اس کے بعد ایک دوسرے سے ملاقات کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔خاتون نے الزام عاید کیا ہے کہ اس کے بعد ناظم بے ہودہ تصاویر بھیجنے لگا۔بعد میں ناظم خاتون کو جسم فروشی کی طرف راغب کرنے لگا ۔
پولیس اسٹیشن میں درج شکایت کے مطابق نوجوان اسے بار بار جسم فروشی پر مجبور کرتا تھا۔ سوشل میڈیا پر جعلی پروفائل بنانے اور تصاویر اور ویڈیوز کو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دینے لگا۔حالات خراب ہونے کے بعد خاتون نے اپنے شوہر کو پورے معاملے سے باخبر کیا اور اس کے بعد خاتون کے شوہر نے ستمبر میں بدھان نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔
خاتون خانہ کے الزامات کی بنیاد پر پولس نے ناظم کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اس وقت ممبئی فرار ہو گیا تطا۔ آخر کار سائبر کرائم پولیس نے خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر بردوان کے کلنا میں چھاپہ مارکر ملزم ناظم شیخ کو وہاں سے گرفتار کر لیا۔ بدھا ن نگر سائبر کرائم پولس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ ملزم نے دوسری عورتوں کے ساتھ بھی اسی طرح کی دھوکہ دہی کی ہے
سوشل میڈیا پر دوستی کرکے خاتون کو جشم فروشی کی طرف راغب کرنے والاگرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS