’سرکار نے بوسٹر خوراک کیلئے میری تجویز کو مانا ‘:راہل گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ مرکزی حکومت نے کورونا وبا کو روکنے کیلئے بوسٹر ڈوز لگانے کی ان کی تجویز کو بالآخر قبول کر لیا ہے اور اس خوراک کو تمام شہریوں پر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔حکومت کی طرف سے اپنی تجویز پر عمل درآمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے مودی حکومت کے اس فیصلے کو درست قدم قرار دیا اور کہا کہ ملک کے ہر شہری کو کورونا کی وبا سے تحفظ فراہم کرنا بہت ضروری ہے ۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیاکہ مرکزی سرکارنے بوسٹر خوراک کیلئے میری تجویز کو قبول کرلیا ہے، یہ ایک درست قدم ہے ۔ حفاظتی ٹیکوں اور بوسٹرز کو ملک کے عوام تک پہنچانا ہو گا۔ انہوں نے کچھ دن پہلے اپنا وہ ٹوئٹ بھی پوسٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے حکومت سے پوچھا تھاکہ ملک کی ایک بڑی آبادی کو ابھی تک ویکسین نہیں لگائی گئی ہے ۔ ہندوستانی حکومت بوسٹر خوراک کب سے شروع کر رہی ہے ۔؟

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS