پنجاب کی سیاست میں کسانوں کی انٹری
25 تنظیموں نے بنائی سیاسی پارٹی، سبھی سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا اعلان
چنڈی گڑھ (ایجنسیاں) اسمبلی انتخابات سے کچھ دن پہلے پنجاب کی سیاست میں کسانوں نے بڑا دھماکہ کیا ہے۔ دہلی بارڈر پر کامیاب تحریک کرکے لوٹی کسان تنظیموں نے انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ ریاست کے 32 میں سے 25 کسان تنظیمیں اب سیاست میں سیدھے شامل ہوں گی۔ اس کے لیے ’سنیکت سماج مورچہ‘بنایاگیا ہے۔ ان کی جانب سے بی کے یو راجیوال کے لیڈر بلبیر سنگھ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا چہرہ رہیں گے۔ اس سے پہلے چنڈی گڑھ میں ایک میٹنگ ہوئی، جس کے بعد کسانوں نے یہ اعلان کیا۔ کسان لیڈر ہرمیت کادیاں نے کہا کہ سنیکت کسان مورچہ الگ الگ سوچ والے لوگوں سے بنا تھا۔ پنجاب لوٹنے پر ان کا استقبال ہوا اور لوگوں کی امیدیں اب ہم سے بڑھ گئی ہیں۔ ہم پر دباؤ تھا کہ اگر آپ دہلی مورچہ جیت سکتے ہیں تو پنجاب کو بھی سدھار سکتے ہیں۔ عوام کی آواز سنتے ہوئے نیا سنیکت مورچہ شروع کررہے ہیں۔ 22تنظیموں نے فیصلہ لیا ہے ، مزید3 تنظیمیں ہمارے ساتھ جلد جڑ جائیں گی۔ کسان لیڈر بلبیر راجیوال نے کہا کہ پنجاب کی حالت دیکھ کر لوگوں کا دباؤ ہے، وہ ہمیں فون کررہے ہیں کہ انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرو۔ یہ مورچہ سبھی سیٹوں پر الیکشن لڑے گا۔ پنجاب سے ہمدردی رکھنے والوں سے بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب کے گندے سسٹم کو ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسان لیڈروں کی عام آدمی پارٹی سے بات چیت چل رہی ہے۔ ہم اتحاد کرکے انتخاب لڑنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی بحث ہے کہ راجیوال اور یوتھ لیڈر ہرمیت کادیان عام آدمی پارٹی سے بھی انتخاب لڑسکتے ہیں۔ حالانکہ اس کو لے کر سنیکت کسان مورچہ میں نااتفاقی ہونے لگی ہے۔
پنجاب کی سیاست میں کسانوں کی انٹری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS