میانمار جیڈ مائن میں لیڈسلائیڈنگ 80 سے زائد افراد لاپتہ

0

ینگون: (یو این آئی/ژنہوا) میانمار کے کاچن صوبے میں بدھ کی صبح جیڈ کان میں تودہ گرنے سے 80 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ مقامی انتظامی افسر نے یہ اطلاع دی۔ دیہی انتظامیہ کے دفتر کے ایک اہلکار یو کیاو من نے کہا، ’’جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ میں 80 سے زائد افراد لاپتہ ہیں، راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہاپاکنٹ پولیس افسر نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 4:00 بجے ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کام کے دوران ہی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کی وجہ سےوہاں سینکڑوں کان کنوں کے دبنے کا خدشہ ہے۔ ریاست کاچن میں مہلک لینڈ سلائیڈنگ اکثر ہوتی رہتی ہے، جسے جیڈ لینڈ سلائیڈنگ کے طورپر جانا جاتا ہے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈ میں لاپتہ ہونے والے کان کنوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ انتظامیہ اور مقامی ریسکیو ادارے سیلاب زدہ علاقے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ سال جولائی میں کان کے علاقے میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی جس میں 174 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS