واشنگٹن: (یواین آئی) امریکہ نے اپنے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دیئے تاہم 22 نومبر 1963 کو ہوئے اس تاریخی قتل کی وجہ اب بھی معمہ ہے۔ سی آئی اے اور ایف بی آئی کی فائلز پر مشتمل ان دستاویزات کی تعداد 1 ہزار 491 ہے، فائلز کے مطابق تفتیش کاروں نے یہ سراغ لگانے کی پوری کوشش کی تھی کہ اس سازش میں کوئی دوسرا تو ملوث نہیں۔ اس قتل کی تفتیش کا دائرہ سوویت انٹیلی جنس سے لے کر افریقی کمیونسٹ گروپوں تک پھیلایا گیا تھا۔ جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات اس معاملہ پر 1992 کے قانون کے تحت منظرِعام پر لائی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS