پرتاپ گڑھ : (یواین آئی) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ سنیل کمار شکل نے غنڈہ انسداد ایکٹ کے تحت علاقے میں خوف و دہشت پیدا کرنے والے پندرہ افراد کو چھہ ماہ کے لیئے ضلع بدر کر دیا ۔ ضلع اطلاعات دفتر سے جاری ریلیز کے بموجب ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ نے علاقے میں خوف و دہشت پیدا کرنے والے تھانہ کوتوالی پٹی کے رمیش چورسیہ ،تھانہ جیٹھوارہ کے انیل کمار ،تھانہ رانی گنج کے نسیم عرف سلیم ،تھانہ آس پور دیوسرہ کے امبیکہ ،انیل ،سنیل ،سنتوش گپتا ،مہیندر گپتا و ہردے نرائن ،تھانہ کوہنڈور کے تحسین ،تھانہ ماندھاتہ کے کرن گپتا ،تھانہ باگھرائے کے راجا رام و دیا رام ،تھانہ نواب گنج کے رئیس احمد و پربھاکر چندر پانڈے سمیت پندرہ لوگوں کو غنڈہ انسداد ایکٹ کے تحت ضلع کی حدود سے چھہ ماہ کے لیئے ضلع بدر کر دیا ہے ۔
غنڈہ انسداد ایکٹ کے تحت پندرہ افراد ضلع بدر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS