نئی دہلی: (یو این آئی) کنور ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید چھ فوجی جوانوں کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور انہیں آج علی الصبح ان کے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا ہے ۔ فوجی حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے فضائیہ کے مزید چھ اہلکاروں کی لاشوں کی ہفتے کی صبح بیس اسپتال میں شناخت کی گئی ۔ جن فوجیوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی ہے ان میں لانس نائک بی سائی تیجا، جے ڈبلیو او پردیپ، ونگ کمانڈر پی ایس چوہان، اسکواڈرن لیڈر کلدیپ سنگھ، جے ڈبلیو او داس اور لانس نائک وویک کمار شامل ہیں ۔ بقیہ فوجیوں کی لاشوں کی درست شناخت کا عمل جاری ہے۔ سبھی فوجی اہلکاروں کی لاشیں فضائیہ کے خصوصی طیاروں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی جہاں فوجی اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ آبائی مقامات پر لے جانے سے قبل بیس اسپتال میں ان سبھی فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
جے ڈبلیو او پردیپ کا جسدے خاکی صبح 11 بجے سلور پہنچے گا، ونگ کمانڈر چوہان کا جسدے خاکی صبح 9:45 بجے آگرہ پہنچے گا، جے ڈبلیو او داس کا جسدے خاکی صبح ایک بجے بھونیشور پہنچے گا، سکواڈرن لیڈر کلدیپ سنگھ کا جسدے خاکی ساڑھے بارہ بجے پہنچے گا۔ پیلانی اور لانس نائک وویک کمار کا جسدے خاکی صبح 11:30 بجے گگل لے جایا جائے گا ۔ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور 11 دیگر فوجی اہلکاروں کی بدھ کے روز کنور میں فضائیہ کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے حادثے میں موت ہو گئی تھی ۔ حادثے میں زخمی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ بنگلورو کے کمانڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت نازک لیکن مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔
کنور ہیلی کاپٹر حادثے میں چھ فوجی جوانوں کی لاشوں کی شناخت ہو گئی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS