ورون گاندھی شخص اور بچی کو اتر پردیش پولیس کے وحشیانہ لاٹھی چارج والے رویے پر سوال

0

لکھنؤ: (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ایک چھوٹی بچی کو گود میں لیے ایک شخص پر اتر پردیش پولیس کے وحشیانہ لاٹھی چارج کے رویے پر سوال اٹھایا ہے اوراسے انتہائی تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ ورون گاندھی نے جمعہ کو کانپور کے دیہی علاقے میں مذکورہ شخص پر پولیس اہلکاروں کے لاٹھی برسانے کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کرکے پولیس کے اس رویہے پراظہار ناراضگی کی۔ انہوں نے کہا،’مضبوط لاء اینڈ آرڈر وہ ہے


جہاں کمزور سے کمزور شخص کو انصاف مل سکے۔ یہ نہیں کہ انصاف مانگنے والوں کو انصاف کی جگہ اس بربریت کا سامنا کرنا پڑے، یہ بہت تکلیف دہ ہے‘۔ گذشتہ کچھ عرصے سے اتر پردیش میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر مسلسل سوال اٹھا نے والے ورن گاندھی نے کہا، ’خوف زدہ سماج قانون کی حکمرانی کی مثال نہیں ہے۔ مضبوط لاءاینڈ آرڈر وہ ہے جہاں پولیس کا نہیں قانون کا خوف ہو‘۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ویڈیو کل سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں پولیس اہلکار مقامی اسپتال میں مناسب طبی سہولتیں نہ ملنے کی شکایت کرنے والے شخص پر لاٹھی برسا رہے ہیں تاہم وہ شخص اپنی بچی کو گود میں لیے ہوئے ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS